معدہ کی گیس ، معدہ کی جلن ،معدہ کی سوزش معدہ کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو بس یہ ایک چیز شروع کردیں

انسانی جسم ایک خود کار مشین ہے،

قدرت نے اس طرز پر بنایا ہے کہ ہر عضو اپنا کردار اور کام اپنی حدود میں بغیر کسی مزاحمت کے کرتا ہے۔ جب انسان اپنی غلطی، غفلت اور مسائل کی وجہ سے ان اعضاء اور جسم کی ضروریات کے مطابق ان کا خیال نہیں رکھتا تو پریشانیاں اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ معدہ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے۔ انسانی جسم میں توانائی، حرکت اور نشو و نما کی بنیادیں اسی میں ہوتی ہیں۔ انسان جو کچھ کھاتا ہے، اسے کھا کر چبانا، ہضم کرنا اور پھر سے جسم انسانی کا حصہ بنانا یہ سب کام معدہ اور اس کے معاون اعضا ہی کرتے ہیں۔ نشاستے، لحمیات، حیاتین اور معدنیات انسان کی خوارک کا حصہ ہیں، ان اجزاء کا ایک فیصد استعمال ہوتا ہے اور باقی ناقابلِ ہضم اجزاء معدہ جسم سے خارج کرتا ہے۔ خوراک ہضم کرنے میں لعاب کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر لعاب ٹھیک نہ ہو تو نظامِ انہضام میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔آج ہم آپکو معدے کی سوزش معدے کا ورم کے بارے میں نہایت مفید اور مجرب گھریلو نسخہ بتائیں گے ۔ ہمارے معدے کا کام خوراک کو سہی طریقہ سے ہضم کرنا اور جزو بدن بننے میں مدد دیتا ہے ۔ معدے میں خرابی اس وقت ہوتی ہے ۔ جب ہم دانتوں کا کام معدے سے شروع کردیتے ہیں۔ جب ہم خوراک کو سہی طریقہ سے چبا چبا کر نہیں کھاتے اور تیزی سے نگل لیتے ہیں تو معدے کی خرابی شروع ہوجاتی ہے ۔ جب خوراک کو منہ میں سہی طریقہ سے چباتے ہیں تو ہمارے منہ میں لعاب بننا شروع ہوجاتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ لیکن جلدی میں خوراک کو بغیر چبائے نگل لینے سے خوراک ہضم کرنے والا لعاب نہیں بن پاتا جس سے معدے میں سوزش ہوجاتی ہے اسکے علاوہ بہت زیادہ جنکز فوڈز بازاری کھانے مصالحہ جات گ۔وشت اور سگ۔ریٹ ن۔وش۔ی کا استعمال ہمیں معدے کی جلن میں مبتلا کردیتا ہے ۔ اس کی ایک بڑی وجہ پانی کا بہت کم استعمال ہے ۔ پانی جتنا ہمارے جسم کیلئے ضروری ہے ۔ اتنا ہی ہمارے معدے کیلئے بھی فائدہ مند ہے ۔ یہ خوراک کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اسی لیے جتنا ہوسکا پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کم ازکم دن میں دس سے بارہ گلاس پانی کا ضرور استعمال کریں س سے نہ صرف ہمارا معدہ ٹھیک رہے گا یہ دل جگر گردہ ومثانہ ہر اعضاء کیلئے مفید ہے ۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ تیس گرام سبز الائچی دس گرام کالا نمک اور تیس گرام سونف لے لیں ۔ سبز الائچی معدے کی گرمی کیلئے بہت مفید ہے ۔ یہ معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور ہاضمہ کو مضبو ط کرتی ہے سونف ہمارے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ کالا نمک ہمارے معدے کے ساتھ ساتھ پورے جسم کیلئے مفید ہے ۔ کرنا آپ نے یہ ہے ۔ تینوں چیزوں کو باریک پیس کرآپس میں اچھی طرح مکس کرلیں اب اس سفوف کو صبح وشام کھانے کے بعد آدھی چمچ تازہ پانی کے ہمراہ لینا ہے ۔ انشاء اللہ دو سے تین دن کے اندر معدے کے مسائل حل ہوجائینگے اور اگر اس نسخہ کو لگاتار دو سے تین ہفتہ استعمال کرلیا جائے تو انشاء اللہ معدہ کبھی خراب ہی نہیں ہوگا اس کے علاوہ اس نسخہ کے استعمال کے دوران گرم تلی ہوئی اشیاء سموسے پکوڑے وغیرہ اور بڑے گ۔وشت سے پرہیز کرلیا جائے تو بہت بہتر ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.