ہائپو تھائرائیڈ اور بڑھتا وزن

ہائپو تھائرائیڈ کا مرض آج کل بہت تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

خا ص کر خواتین میں یہ مرض بہت زور پکڑتا جارہا ہے۔ تھکان، کمزور جسم ، قبض ، وزن بڑھنا، دماغی پریشانی اور ہاتھ اور پیروں کی سوجن ہائپو تھائی رائیڈ کی علامات ہیں۔ جسم میں آئیوڈین کی کمی ہائپوتھائی رائیڈ کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ بہت افسو س کی بات ہے کہ لوگ ٹوٹکوں کے بارے میں سنتے تو بہت ہیں۔ لیکن اپنی بیماری کے بارے میں جاننےکی کوشش بہت کم کرتے ہیں۔ اور سچ پوچھیں تو ہم اس بات کا انتہائی دکھ ہوتا ہے۔مریض کو اپنی بیماری کا ٹھیک طرح سے پتہ چل جائے تو وہ ڈاکٹر کے ہاتھوں بے دردی سے لوٹے جانے سے بچ جاتا ہے۔ غلط ادویات کے استعمال کو روک لیتا ہے۔ خوراک اور پھلوں کے ذریعے سے بھی اپنی بیماری کے خلاف جنگ کرنے قابل ہوجاتا ہے۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جذباتی اور ذہنی طور پر وہ بیماری کو جان لینے کےبعد اسے خوف زدہ اور مایوس نہیں ہوتا۔ یہ سب سے بڑا ٹوٹکہ ہے ۔ جو آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ ہائپو تھائی رائیڈ یا کم سرگرم تھائی رائیڈ ہاضمے کے نظام کو سست کردیتا ہے ۔ زیادہ تر لوگوں میں وزن بہت بڑھتا ہے۔ جب تھائی رائیڈ جانچ نہیں ہوپاتی۔ علاج کے ساتھ ہارمونز میں توازن آتا ہے۔ اور وزن جلد ہی اپنی حدوں میں واپس آنے لگتا ہے۔ ہائپوتھائی رائیڈ ایک منحوس بیماری ہے۔ یہ مریض کی زندگی کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیتی ہے۔ اس لیے آسان علاج لے کر آئے ہیں۔ ایک حدیث ہے کہ اے لوگوں کے رب! تکلیف دور کردے او رشفاء یابی سے نواز ، شفاء دینے والا تو ہی ہے تیری شفاء کے علاوہ اور کوئی شفاء نہیں ، ایسی شفاء نصیب کر جو کوئی بیماری نہ چھوڑے۔ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعاکیا کریں وہ ہمیں صحت وتندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔ اب آپ کو نسخہ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ایک پین میں ڈیڑھ کپ پانی لے لیں۔ اس میں دو انچ دار چینی کا ٹکڑا، دو عدد چھوٹی الائچی، چوتھائی چمچ سونف، ڈیڑھ انچ ادرک کا ٹکڑا لے کر اچھی طرح سے ابال لیں۔ ان سب چیزوں کو ڈیڑھ کپ پانی میں ابالنا ہے۔ اور جب پانی ایک کپ رہ جائے تو نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ قہوہ دن میں دو بار صبح گیارہ بجے اور سہ پہر چاربجے پینا ہے۔ وقت کی پابندی لازمی کرنی ہے۔ یہ وقت اس لیے ہے کہ اگر آپ نے صبح آٹھ بجے بھی ناشتہ کیا ہے۔ تو تین گھنٹے میں معدہ اس کیفیت میں ہوتا ہے کہ یہ نہ تو خالی ہوتا ہے اور نہ ہی بھر ا ہواہوتا ہے۔ یہ آئیڈیل وقت مانا جاتا ہےدوائی لینے کا۔ اسی طرح سہ پہر چاربجے کا مطلب ہے کہ آپ کھانا ایک بجے کھالیتے ہیں۔ اگر آپ کی ٹائمنگ مختلف ہے۔ جو حساب بتایا ہے اس کے مطابق ایڈ جسمنٹ کرلیں۔ یعنی جس بھی وقت ناشتہ اور کھانا کھائیں ۔ اس کے تین تین گھنٹے بعد یہ قہوہ لیں۔ اس سے آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہونے لگے گا۔ اور ساتھ ہائپو تھائی رائیڈ ز کے لیولز بھی نارمل ہونےلگیں گے۔ اور مسلسل استعمال سے اس منحوس بیماری سے جان چھوٹ جائے گی اورآپ اسمارٹ ہوجائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.