موسم سرما کی سبزیوں کے فوائد مٹر ، شلجم ،پالک ،لیموں ،گاجر استعمال کرنے کے فوائد

موسم سرما کی سبزیوں کے فوائد مٹر ، شلجم ،پالک ،لیموں ،گاجر استعمال کرنے کے

فوائدآج ہم آپ کو بتائیں گے کہ موسم سرما کی خاص سبزیوں کے فوائد سبزیاں قدرتی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ قرار دی جاتی ہیں۔ موسم سرما کے آتے ہی مزید ار طرح طرح کی رنگ برنگی سبزیاں بھی مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوتی ہیں ان سبزیوں کے استعمال سے کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ان کے بارے میں جاننا لازمی ہے ۔موسم سرما کی خاص سبزیوں کے مثبت اثرات آپ جانتے ہیں کہ ماہرین غذائیت کے مطابق موسم سرما میں ہمیں وٹامن سی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور قدرت نے سردیوں کی سبزیوں اور پھلوں وٹامن سی کی بھرپور مقدار رکھی ہے سبزیوں میں موجود وٹامن سی انسانی جسم میں موجود پانی اور خون میں شامل ہونے کے بعد قوت مدافعت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہم سردیوں وائرل انفیکشن اورموسمی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں جیسا کہ وٹامن سی کے استعمال سے آپکی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا رنگ نکھرتی ہے جلد صاف ہوتی بال لمبے صحت مند ہوتے ہیں آپ کےناخن ان کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے ۔ وٹامن سی سردیوں میں دستیاب سبزیوں اور پھلوں جیسا کہ چکندر شکر قندی ٹماٹر کنوں نرنجی فلوٹر سٹرابری سبز مرچ پیا ز لیموں آلو اور شملہ مرچ وغیرہ میں بھرپور مقدار پایا جاتا ہے ۔ سائنسی ریسرچ کے مطابق وٹامن سی سے فالج سے متاثرہ مریضوں کی صحت مند زندگی کی جانب بڑھنے میں کردار ادا کرتا ہے اسی طرح بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور اسے متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ منفی کولیسٹرول اعصابی تناؤ ہڈیوں اور ناخن کی کمزوری اور خشک جلد سے بچاؤ میں وٹامن سی نہایت مفید ہے موسم سرما کے متعددسبزیوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے سپلیمنٹ سے ہٹ کر اگر روزانہ اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال بڑھا لیا جائے تو وٹامن سی سمیت کئی منرلز اور وٹامنز حاصل ہوسکتی ہے ۔ موسم سرما سبزیوں کی جانب ایک قدم بڑھاتے ہیں سب سے پہلے نمبر ہے چکندر سردی کے موسم میں آسانی دستیاب سبزی چکندر کو سردی کی خصوصی سبزی کہا جاتا ہے ۔ چکندر کو اگر وٹامن سی کا خزانہ کہا جائے تو جھوٹ نہ ہوگا ۔ چکندر کو بطور سلاد اور سالن کی صورت میں پکا کر کھایا جاسکتا ہے ۔اس کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے چکندر حاملہ خواتین کیلئے بہترین سلاد قرار دیا جاتا ہے ۔چکند رکھانے سے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ممکن ہوتا ہے اس میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے ۔چکندر کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ لہذا اس کے استعمال کیساتھ پانی کی مقدار بڑھا دینی چاہیے ۔ چکندر پیس کر یا اس کا جو س نکال کر چہرے پر لگانے سے چہرہ سرخی مائل اور سرسبز وشاداب نظر آتا ہے ۔ اس کے بعد لیمن سردیوں اور گرمیوں میں آسانی سے مل جاتا ہے ۔ لیموں پانی پینا معالجین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے ۔لیموں کے استعمال سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے لیموں کا اچار پرانے زمانے کے روایات میں سے ا یک اہم روایت سمجھی جاتی ہے ۔ اس کے بعد ہے گاجر جس کا جوس کینسر کے سبب بننے والے اضافی خلیات کی پرورش کو روکتا ہے اس کے مسلسل استعمال سے بیماری کامکمل خاتمہ بھی ممکن ہے ۔ گاجر رنگت نکھارنے جلد کو چمکدار بنانے میں معاون ہے ۔ اس کے بعد ہے مولی جس کا استعمال گردے میں پتھری یرقان اور جگر فعال بنانے میں بہترین مددگار ہے نشہ آور ادویات سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھی مولی کے سبز پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ مولی کے استعمال سے غذا جلد ی ہضم ہوتی ہے ۔ مولی بطور سلاد اور سالن دونوں کی طرح استعمال کی جاسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.