ریح ، جوڑوں کادرد 10دن میں ختم

ریح جوڑوں کی انتہائی پیچیدہ بیماری ہے۔ یہ دنیا میں بسنے والے انسانوں میں پائی جانے والی جوڑوں کی سب سے زیادہ اور عام بیماری ہے۔

تقریباً ہر سو افراد میں سے ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہے۔ عورتوں میں اس بیماری کی شرح مرد وں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ ریح اور جوڑوں کے درد کے لیے طب کی دنیا کا ایک بہترین نسخہ آپ کوبتارہے ہیں۔ امید ہے آپ ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ نسخہ برائے ریح جوڑوں کا درد: اس کے اجزاء یہ ہیں۔ گائے کاد ودھ دو کلو، دیسی انڈے چھ عدد، کوار گندل کا گودا ایک پاؤ، سنڈہ سوگرام ، کالی مرچ پچیس گرام، گڑ سوگرام لے لیں۔ دود ھ کےعلاوہ تما م چیزوں کو اچھی طرح سے گرینڈ کرلیں۔ اس کے بعد دودھ ڈال کر اچھی طرح سے پھینٹ کر یکجان کر لیں۔ پھر کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ کر کھوئے کی طرح گاڑھا کردیں۔ اس کےبعد خشک کرکے محفوظ کریں۔ ایک چائے کا چمچ شام کے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ! جسم میں ریح اور جوڑوں کا درد دس دن میں ختم ہوجائےگا۔ ایسے افراد جنھیں یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے جوڑں میں درد اور دیگر بدنی مسائل کا سامنا ہو تو وہ درج ذیل نسخہ کا استعمال کر کے فوائد اٹھا سکتے ہیں۔ زنجبیل،گوکھرو اور آسگند کو ہموزن پیس کر درمیانے کیپسیول بھر کر صبح و شام دو دو کیپسیول عرقِ مکو+ عرقِ سونف نصف کپ کے ساتھ نہار منہ کھائیں۔ چند روزہ استعمال سے ہی یورک ایسڈ سے جڑے عوارض سے جان چھوٹ جائے گی۔کولیسٹرول اور ذیابیطس میں بھی خاظر خواہ کمی واقع ہوگی۔(انشاء اللہ) دن میں دو بار کھانے کے بعد سونف آدھا گرام، زیرہ سفید آدھاگرام اور الائچی خرد ایک عدد ایک کپ پانی میں پکا کر نصف چمچ خالص شہد ملا کر بطورِ قہوہ پینا بھی جوڑوں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بدنی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ چونکہ تمام بیماریوں کا مرکز معدہ ہوتا ہے اس لیے امراض ِ معدہ سے بچاؤکے لیے ضروری ہے کہ چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین چارِعرق (اجوائن، سونف،پودینہ، سویا) یاعرقِ برنجاسف نصف کپ صبح و شام کھانے کے بعد معمول بنا لیں۔علاوہ ازیں ایسی خواتین جن میں امراضِ نسواں یا گنٹھیا کا وراثتی رجحان پایا جاتا ہو، انہیں تو تیس سال کی عمر سے ہی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو جانا چاہیے تاکہ بعد ازاں بڑے جسمانی مسائل سے بچا جا سا سکے۔ اسی طرح مرد حضرات کو بھی چاہیے کہ پینتیس سال کی عمر سے جوارشِ جالینوس کا نصف چمچ استعمال کرنا شروع کردیں۔ جوارشِ جالینوس ایک ایسا مانع بڑھاپا طبی مرکب ہے جو جسم سے تمام زیریلے مادوں کولیسٹرول، یورک ایسڈ، ٹرائی گلاسرائیڈز، بلغم، سودا، صفراء اور خون کی اضافی مقداروغیرہ کو ختم کر کے انسانی صحت و توانائی،تن درستی اور عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔اس کے علاوہ آپ غیر ضروری طور پر پروٹینز سے لبریزغذائی اجزاء گوشت، انڈا، دالیں، لوبیا مٹر، مکئی شوقیہ ملٹی وٹامنزاور سدا جوان رکھنے والی بازاری دواؤں اور غذاؤںسے اجتناب کر کے بھی تا دیر صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.