جگر مثانے اور معدے کی گرمی اورجلن کا علاج

آج بات کریں گے گرمی کے بارے میں ۔ کہ آج کل گرمی بہت ہی زیادہ شدت سے پھیل رہی ہے

جس کی وجہ سے اکثر افراد کو بلڈ پریشر کے مسائل ہیں۔ شوگر کے مسائل ہیں۔ ان کے جگر کے اندر گرمی ہے۔ مثانے کے اندر گرمی ہے۔ معدے کے اندر گرمی ہے۔ وہ لوگ بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ نہ تو وہ اپنی اچھی طرح سے خوراک کھاپارہے ہیں ۔ اور نہ ہی گرمی میں کہیں آجا سکتے ہیں۔ اور ان میں کافی زیادہ مسائل ہورہے ہیں۔ آج آپ کو ایک ایسی چیز کے بارے میں بتائیں گے ۔ جس کا استعمال آپ نے گھر میں بیٹھ کرکرنا ہے۔ یہ آپ کوکسی بھی پنسار سے مل جائےگی۔ انشاء اللہ! اس کے استعمال سے آپ کےمعدے او رجگر کی گرمی دور ہوگی۔ آپ کو بھوک لگے گی۔ آپ پیٹ بھر کرکھانا بھی کھا سکتےہیں۔ اور آپ کے جسم کے اندر جتنی بھی گرمی ہوگی وہ خارج ہوجائےگی اور آپ کوٹھنڈک اور فرحت کااحساس ہوگا۔ ستو ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال ہمیں گرمیوں میں کرنا چاہیے ۔ ستو کے اندر اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ طاقت رکھی ہے۔ ستو کے استعمال سے آپ کے معدے ، جگر ،مثانے اورجتنے بھی آپ کے گرمی کے مسائل ہیں۔ وہ حل ہوجائیں گے۔ آپ جو ستو استعمال کریں گے ۔ وہ خالص ہو۔ آج کل دو نمبری کازمانہ ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ لوگ بازار سے جاکر یا کسی گاؤں جا کر خود ہی جو لے آئیں۔ اور خودگھر میں بھون کر ستو تیار کرلیں۔ اب ستو کو استعمال کرنے کا جو طریقہ ہوتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ جن افراد کو شوگر ہے انہوں نے علیحدہ طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ جن کو شوگر نہیں ہے انہوں نے علیحدہ طریقےسے استعمال کرنا ہے۔ ستو کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ایک سے دو چمچ ستو آپ نے ایک گلاس پانی کے اندر ڈال دیں۔ پھر مکس کرلیں۔ اگر آپ کو شوگر نہیں ہے۔ تو اس کے اندر شکر ، گڑیا شہد ڈال دیں۔ آپ نے چینی کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ اگرخدا نخواستہ آپ کو شوگر ہے ۔ آپ نے صرف پانی کےاندر ستو ڈال کر استعمال کرنا ہے۔ کوئی بھی میٹھی ، گڑیا شہد استعمال نہیں کرنی۔ایک گلاس آپ صبح استعمال کرلیں۔ ایک گلاس شام کو استعمال کرلیں۔ ایک گلاس دوپہر کو استعمال کرلیں۔ انشاءاللہ! اس کے استعمال سے آپ کو یہ فرق واضح محسوس ہوگا۔ کہ آپ کے جتنے بھی گرمی کےمسائل ہیں۔ وہ ختم ہوجائیں گے۔ ایسے تمام افراد جن کو پیشاب جل کرآتا ہے۔ ان کا پیشاب نارمل ہوجائےگا۔ پیشاب کے اندر پیلا پن ہے۔ وہ ختم ہوجائےگا۔ معدے کی گرمی ہوگی ۔ مثانے کی گرمی ہوگی ۔اور اکثر جو لوگ ہوتے ہیں جن کے گرمیوں میں منہ کے اوپر دانے نکل آتے ہیں۔ یہ سارے ستو سے حل ہوجائیں گے۔ آپ لازمی ستو استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کی گرمی دور ہوجائےگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.