اگر آپ بھی انڈہ بنانے سے پہلے یہ کام کرتے ہیں تو ہر گر نہ کریں کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ۔۔۔۔

کوئی بھی چیز آپ باہر سے لاتی ہیں اس کو دھونا آپ کا پہلا کام ہوتا ہے کہ کہیں اس کو بغیر دھوئے کھانے سے ہماری صحت خراب نہ ہوجائے، یہ عمل ویسے قاعدے کے

لحاظ سے بلکل درست ہے، لیکن ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرین کہتے ہیں انڈوں کو پکانے یا ابالنے سے پہلے ان کو دھونا نہیں چاہئیے۔ کیوں؟
کیونکہ مرغی جب کوئی انڈہ دیتی ہے اور وہ انڈے پولٹری فارمز سے باہر بازاروں میں فروخت ہونے جاتے ہیں تو اس سے پہلے وہ تمام کے تمام انڈے ایک خاص قسم کے عمل سے گزارا جاتا ہے

جس میں انڈے کے اوپر موجود قدرتی خول یا ‘بلوم’ یا ‘کیوٹیکل’ کو صاف کر دیا جاتا ہے پھر معدنی تیل کی پالش کر دی جاتی ہے۔ اس طرح بیکٹیریا یا دیگر جراثیم انڈے میں نہ تو داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی آپ کی صحت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

انڈوں کو اس لئے نہ دھوئیں کیونکہ انڈوں کو دھونے سے ان کا خول مسام دار ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا پانی کے اندر سرایت کر سکتا ہے۔
لوگوں میں یہ عام خیالی ہوتی ہے کہ پہلے انڈے بھی دھولیں لیکن یہ غلط طریقہ ہے، لہٰذا اب سے آپ انڈے پکانے سے پہلے اس بات کو ضرور یاد رکھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.