پیٹ کم کرنے کا آزمودہ نسخہ وہ بھی کچن کی چیزوں سے تیار کردہ

آج ہم آپ کو موٹاپا کم کرنے کا ایک اور نیا طریقہ بتائیں گے ۔

پندرہ دنو ں میں دو کلو وزن کم کریں ۔ ہردوسرا مر د اور عورت وزن کم کرنے کی خواہش رکھتا ہے ا سکےلیے ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ مشقت کیے بغیر ہی وزن کم ہوجائے تو اس خواہش کی تکمیل کےلیے ہم آپ کے لیے ایک ایسا نسخہ لائے ہیں۔جس کو استعمال کرکے آپ پندرہ دنوں میں دو کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔ اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکا ر ہیں۔ جو کاآٹا ایک چائے کا چمچ، چنے کا آٹا ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک چٹکی بھر ، شہد حسب ذائقہ ، پودینے کےپتے تھوڑے سے اور پانی ایک گلاس چاہیے ہوگا ۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے جو اور چنے کےآٹے کو بھون لیں پھر ان تمام اجزاء کو بلینڈ کرلیں۔ اب مشروب تیار ہے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ دن میں دو سے تین مرتبہ یہ مشروب پئیں اس مشروب سے آپ کا پیٹ بھر جائے اور بھو ک کی شدت کم ہوگی۔انشاءاللہ! آپ خود محسوس کریں گے ۔ کہ وزن کتنا کم ہور ہا ہے۔ بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔نسخہ پہلا :ایلوویرا جیل دو چمچ، ہرا دھنیا کی پتیاں دو چمچ، کھیرا چھلا ہوا ایک عدد، ادرک ایک انچ کاٹکڑا اور ایک لیموں کا رس لیں۔ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔نسخہ دوسرا: اس کے لیے سونٹھ ایک چمچ، پودینہ ایک چمچ، کلونجی ایک چمچ، دیسی اجوائن ایک چمچ ، کالازیرہ ایک چمچ ، سونف ایک چمچ اور چھوٹی الائچی ایک چمچ لیں۔ یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.