گرمیوں میں یہ والا پانی بنا کر رکھ لیں

آپ کے ساتھ ایک بہت ہی آسان اور گھریلو نسخہ کے بارے میں بتائیں گے ۔

جو کہ بہت ہی سادہ ، آسان اور سستی ہے۔ لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ جیسا کہ آپ سبھی لوگ جانتے ہیں آج کل گرمی اپنے عروج پر ہے۔ اور اس موسم میں ہم پانی کا استعمال کس طرح سے کریں کہ ہمارے جسم میں پانی کی کمی بھی نہ ہو۔ اور ہم کئی طرح کے دوسرے مسائل سے بھی بچ سکیں۔ جیسا کہ بہت سارے لوگوں میں نمکیات کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ یا بعض لوگوں کو سکن ڈرائی ہونا شروع ہوجاتی ہےیا پیٹ میں گیس بننے لگتی ہے۔ اور بھوک بھی صیحح طرح سے نہیں لگتی۔ا ور اس کے علاوہ اس پانی کوپینے کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس کے مزید فائدے بھی بتائیں گے۔ پہلے آپ کو یہ بتادیں کہ یہ کیسے تیار کرنا ہے؟ اس پانی کو بنانے کےلیے آپ نے سب سے پہلے ایک ڈیڑ ھ لیٹر پانی کی بوتل لینی ہے۔ ایک لیمن لینا ہے۔ پانچ دانے آپ نےآلو بخارے کے لینے ہیں۔ اور پانچ دانے املی کے لینے ہیں۔ لیمن کو چار حصوں میں کاٹ لیں۔ اور آلوبخارا، املی اور لیمن کو پانی والی بوتل میں ڈال دیں۔ اور اس کے بعد آدھا چائے کا چمچ نمک کاڈال دیں۔ آپ چاہیں تو کالے نمک کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اسے بنا کر فریج میں رکھ لیں۔ جب آپ کو پانی کی پیاس لگے توآپ نے اسے پینا ہے۔ گرمیوں میں چونکہ پانی کی بہت زیادہ کمی ہوجاتی ہے۔ اور آپ کی سکن ڈرائی ہونے لگ جاتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں۔ کہ آپ کی باڈی نیچرل ڈی ٹاکس ہوتی رہے اور آپ کا وزن کنٹرول میں رہے ۔ تو بھی آپ اس پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اکثرلوگوں کو گرمیاں سوٹ نہیں کرتیں۔ سر میں بہت زیادہ درد رہتاہے۔ چکر آنے لگتے ہیں۔ اور بلڈپریشر ہائی رہتا ہے۔ اور بعض اوقات متلی بھی ہونے لگتی ہے۔ اگر ان تمام مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو اس نسخہ کو ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ یہ نسخہ بہت ہی آسان اور سستی اور بنانے میں بالکل آسان ہے۔ آپ گھر میں آسانی سے بنا کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.