یہ کھاؤ کمردرد بھگاؤ چُک کا علاج

آج چُک کے حوالےسے بات کریں گے۔ پنجابی میں کہتے ہیں

” اینوں چُک پے گئی اے”۔ مطلب وزن اٹھا لینا، کوئی جھٹکا لگ جانا یا چلتے چلتے کوئی ٹھوکر لگ جانی ، اس کی وجہ سے کمر کے نیچے جو درد ہوتاہے۔ اب شیاٹیکا اور چُک میں بڑا فرق ہے۔ چُک ہوتی ہے۔ اگر آپ جھک گئے ہیں۔ تو آپ سیدھےہونے لگیں گے ۔ تو آپ سیدھے نہیں ہوں پائیں گے ۔ آپ کو کمر کے نچلے حصے میں ہلکاسا درد ہوتا ہے۔ جو آپ کو سیدھا ہونے میں بہت مشکل ہوگی۔ آہستہ آہستہ آپ جیسے سیدھے ہونے لگیں گے۔ تو وہ درد آپ کا کم ہوجائے گا۔ تو چُک اس کو کہتےہیں۔ یہی نسخہ آپ کمر درد کےلیے استعمال کرسکتےہیں۔ یہ بڑا سادہ سا نسخہ ہے۔ اس میں صرف دوچیزیں ہیں۔ جو آپ کو آسانی سے مل جائیں گی۔ اور آپ اس کو بڑی آسانی سے بنا سکتےہیں۔آ پ کو نسخہ بتاتے ہیں۔ سب سے پہلے ہمیں کمرکس چاہیے ہوگی۔ اس کو گوند ڈھانگ بھی کہتے ہیں۔ کمر کس اس لیے کہتے ہیں کہ خواتین اس کو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ اکثر پنجریوں میں اس کو استعمال کرتی ہیں۔ اور خاص طور پر حمل کے بعد جوہماری بوڑھی مائیں ہوتی تھیں۔ وہ ایک پنجیری بنا کر عورتوں کو دیا کرتی تھیں۔ اس میں اس کا بڑاخاص اہم کردار ہوا کرتا تھا۔ کمر جو ہے اس میں درد نہ ہو۔ کمر کو مضبوط کرنے کےلیے اس کا نام ہی کمر کس رکھ دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر جو چیز چاہیے ہوگی و ہ ہے انڈے کی زردی۔ چار عدد آپ کو انڈے کی زردیاں چاہیے ہوں گی۔ اگر وزن کی بات کرلیں گے ۔ کمرکس آپ کو تیس گرام چاہیے ہوگی۔ انڈے کی جو زردی ہے۔ یہ آپ کو چار عدد چاہیں ہوں گی۔ اگر یہ دیسی ہوں گی ۔تو بہت ہی زبردست ہوگی۔ انڈے کی جو زردیاں ہیں۔ ان کوکسی برتن میں ڈال دیں۔ کونڈی ڈنڈایا اوون دستہ بھی کہہ لیں۔ا س میں ڈال لیں۔ کمر کس کو آپ نے پہلے صاف کرنا ہے۔ اس میں لکڑیاں بھی ہوتی ہیں۔ آپ نے صرف گوند کا استعمال کرنا ہے۔ آپ نے گوند کو بالکل صاف کرنے کےبعد بالکل پاؤڈر کرلینا ہے۔ اوران زردیوں میں شامل کرنی ہیں۔ اور اس کی رگڑائی کرنی ہیں۔ اور آپ دیکھیں گے تو کمرکس اور زردیاں یکجان ہوگئیں ہیں۔ یہ بڑا گاڑھا سا مواد بن جائےگا۔ جس کی آپ آسانی کےساتھ گولیاں بنا سکتی ہیں۔ تو اس کی جو گولی ہے۔ وہ تقریباً جنگلی بیر کے برابر گولی ہوتی ہے۔ اگر آپ سفید چنے کےبرابر اس کی گولی بنا لیں۔ تو آپ کی دوا تیار ہوجائےگی۔ اگر مقدار خوراک کی بات کریں گے ۔ تو آپ دو گولیاں استعمال کریں گے ۔ دو گولیاں صبح اور دو گولیاں شام نیم گرم دودھ کےساتھ استعمال کرنی ہیں۔ جتنا سادہ نسخہ لگ رہا ہے۔ جب آپ استعمال کریں گے۔ تو اس کا فائدہ آپ کے سامنے آئے گا۔ اور آپ حیران رہ جائیں گے ۔ جن کو چُک پڑ جاتی ہے۔ ان کے لیے تو ہے۔ لیکن جن کی کمر کا درد نہیں جاتا ۔ خاص طور پر وہ خواتین جو بہت زیادہ پریشان ہیں کمرکی درد کی وجہ سے ۔ رات کو سوتی ہیں صبح اٹھا نہیں جاتا۔ کمر کے اندر بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔ اور کمر کے درد کی وجہ سے آدمی جب سیدھا سوتا ہے۔ تو سیدھا اٹھ نہیں پاتا۔ پہلے کڑوٹ لینا پڑتی ہے کڑوٹ لینے کے بعد اٹھتا ہے ۔ جو کمر کے درد کا شکار ہیں۔ وہ اچھی طرح سے جانتے ہوں گے۔ اس نسخہ کے استعمال سے وہ درد بھی جان چھوڑ جائےگا۔ یہ بہت ہی مجرب نسخہ ہے ۔ انشاءاللہ! آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.