جب سے میں نے یہ نسخہ استعمال کیا ہے گیس اور معدے کی تکلیف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ مل گیا

معدے کے گیسٹرک گلینڈ میں تیزابیت کی اضافی پیداوار اس مسئلے کا باعث بنتی ہے ۔

اس کے نتیجے سینے میں جلن ہوتی ہے معدے میں السر اور معدے میں ورم جیسی تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ عام طور پر اس کی علامات منہ کا تلخ ذائقہ کھانے کے بعد بھاری پن ہے ۔ اس کی عام وجوہات کیا ہیں ۔ اور ہم اسے کیسے گھر میں موجود چیزوں سے ٹوٹکے تیار کرسکتے ہیں اور اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں ۔ذہنی تناؤ بہت زیادہ مصالحے دار اور گوشت وغیرہ کا استعمال ش۔راب نوشی ،کھانے کی عادت اور مخصوص ادویات کا استعمال ہے ۔ ان کیوجہ سے عمومی طور پر پیٹ کے اندر یا معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے جو کہ اگر علاج بروقت نہ ہو تو مستقل ایک بیماری کی شکل اختیار کرسکتی ہے اس کیلئے آج ہم آپکو گھریلو ٹوٹکے بتائیں اس کے بعد ایک بہترین نسخہ بھی دیں گے جس کے استعمال سے بہت زیادہ افاقہ محسوس کریں گے ۔ کیلے یا ناریل کا پانی پینا فوری ریلیف میں مدد دے سکتا ہے ۔ پھودینے کا پانی پینا بھی مدد دیتا ہے ۔ تھوڑی سی سونف کھالینے سے بھی مدد ملے گی ۔ زیرہ کا پانی استعمال کرلیں،سبز الائچی کے دو دانوں کو پانی میں اُبالیں اور ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔کھانے کے بعد تھوڑا سے گر استعمال کرلینے سے اس بیماری سے بچاتا ہے ۔ جب بھی کھانا کھائیں آہستگی سے کھائیں اور نوالے کو اچھی طرح سے چبائیں جلدی بلکل نہ کریں گرم کھانا بھی ہرگز نہ کھائیں۔ سونے سے تھوڑی دیر پہلے کھانے سے گریز کریں۔ کھانے میں بہت زیادہ مصالحہ دار کھانے سے گریز کریں۔ تمباکو نوشی سے بھی مکمل طور پر اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔ کوشش کریں اگر ذہنی تناؤ کا شکار ہیں ۔ جب تک ذہنی تناؤ سے خود کو دورنہیں رکھتے تب تک آپ ٹھیک نہیں ہوسکتے کوشش کریں ذہنی تناؤ کو کنٹرول کریں۔ پچاس گرام اسپغول اور پچاس گرام انڈین سفید مسلی لیجئے صبح ناشتہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک گلاس ٹھنڈے دودھ میں اچھی طرح ملا کر آپ پئیں اس کیوجہ سے انشاء اللہ آپ کے معدے کی تیزابیت مکمل طور پر ختم ہوجائیگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.