پھٹی ایڑیوں سے پریشان خواتین

کئی لوگوں کے پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔

ان میں کریکس پڑجاتے ہیں۔ جودیکھنے میں بہت ہی برے لگتے ہیں۔ اور کبھی ان میں درد بھی ہونے لگتا ہے۔ بعض دفعہ ان میں سے خ ون بھی نکلنے لگتا ہے۔ یہ تکلیف عام طور پر سردیوں کےموسم میں زیادہ ہوا کرتی ہے۔ جب پاؤں دھو کر انہیں خشک نہ کیا جائے ۔ ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔ اس کی بنیادی سبب سردی اور خشکی زیادتی ہوتی ہے۔ سردیوں کےموسم میں جو لو گ پانی کم پیتے ہیں۔ ایسے لوگوں عام بدن کی خشکی ، بالوں کی خشکی سکری، آنتوں کی خشکی ، جلدکاروکھا پن اور قبض کےعلاوہ ایڑیا ں پھٹنے کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ ایڑیوں کے پھٹنے کی بنیادی وجہ کیونکہ سردی خشکی کی زیادتی ہوتی ہے۔ اس لیے اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ خشکی کو ختم کرنے کےلیے کسی چکنی اور آئلی چیز کا استعمال کیا جائے ۔ اور پھر سردی کےعلاج کےلیے موزوں یا بند جوتوں کا استعمال کرے۔ ایڑیوں کے اوپر تیل یا گھی لگا کر بند جوتے اور موزے استعمال کرے ۔ تو دو چار دن میں ہی ایڑیا ں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ خالص دیسی موم لیجئے ۔ یہ آپ کو کسی بھی پنسار سے باآسانی سے مل جائےگا۔ دس گرام خالص موم لے کر اسے پچاس گرام سرسوں کےتیل میں ڈال کر چولہے پر رکھ کر گرم کریں۔ موم جب اچھی طرح سے سرسوں کے تیل میں مکس ہوجائے تو چولہے سے اتار کر رکھ لیجئے۔ اسے روزانہ ایڑیوں پر اچھی طرح سے لگا کر بند جوتے کااستعمال کریں۔ پاؤں کو سردی اور گردوغبار سے بچاکر رکھیں۔ تو دو تین روز میں پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔ وائیٹ جیلی یعنی ویزلین لگایا کریں۔ تلوں کاتیل اور ناریل کاتیل ہموزن مکس کرکے رکھ لیں۔ اور روزانہ پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگایا کریں۔ اس کے استعمال سے بھی دو تین روز میں ہی پھٹی ہوئی ایڑیاں درست ہوجاتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.