بیلی کو تیزی سے کم کرنے کا ڈرنک

دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کے تعداد آئے روز بڑھتی جارہی ہے۔

خواتین ہوں یا مرد حضرات ۔ اس کےعلاج کےلیے مختلف ہسپتالوں ، کھیل کے میدان اور جم کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن موٹاپا ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ اگر موٹاپے سے بچنا ہے۔ تو کھانا کم کردو ۔ اس سے موٹاپا خود بخود کم ہوجائےگا۔ یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ یہ ہر شخص پر صیحح ثابت نہیں ہوتی۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ خورا ک میں معمولی تبدیلیوں کے ذریعے سے موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں۔ خوراک میں شامل بعض اجزاء جسم میں چینی اور چربی کو جلا کر زیادہ توانائی پیدا کرتے ہیں۔ اس سے موٹاپا خود بخود بھا گ جاتا ہے۔ آج آپ کو ایک زبردست نسخہ بتانے جارہے ہیں۔ جس سے لاکھوں بندوں نے اپنا وزن کم کیا ہے۔ یہ گارنٹی شدہ نسخہ ہے۔ آپ بھی جان لیں کہ آپ کو کونسی کونسی چیزیں چاہیں ہو ں گی؟ وہ سب کچھ آپ کو بتاتے ہیں۔ اس نسخے کو بنانے کےلیے ہمیں چاہیے عرق مکوہ ، عرق کاسنی ، عرق بادیان، عر ق گلاب اور آخر میں عرق اجوائن چاہیے ہوں گے۔ ان کو تیار کرنا بہت ہی آسان ہے۔ آپ ایک کپ لے لیں۔ اور اس میں عرق مکوہ کے تین چمچ ڈال دیں۔ عرق کاسنی کے تین چمچ ڈال دیں۔ عرق بادیان کے تین چمچ ڈال دیں۔ عرق گلاب کے تین چمچ ڈال دیں۔ اور آخر میں عرق اجوائن کا ایک چمچ ڈال دیں۔ اور اب ان تمام عرقوں کو مکس کرلیں۔ اب اس کو کیسے استعمال کرنا ہے؟ ان سب عرقوں کے تین تین چمچ لے کر یہ آدھا کپ بن جائےگا۔ آپ نے یہ آدھا دن میں دو وقت لیناہے ۔ کسی بھی وقت آپ کو جیسے آسان لگے ۔ کھانا کھانےکےبعد آپ اس کو پی لیں۔ انشاءاللہ!آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے۔ اللہ کے فضل سے ہپس ، ٹانگوں ، کمر اور پیٹ کی چربی کم ہوگی۔ یہ نسخہ پمپلز اور داغ دھبوں کا خاتمہ کرنے میں بے مثال ہے۔ اور پورا جسم صاف وشفاف ہوجاتا ہے۔ ہاتھوں اور پیروں کی جلن ختم کرتا ہے۔ بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے۔ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ حیض کانظام درست کرتا ہے۔ مرداور خواتین سب کےلیے مفید ہے۔ اسے بنا کر اپنے پیٹ اور جسم کی فالتو چربی اور زہریلے مادے ختم کرکے خود کو اسمارٹ بنائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.