ثابت ہلدی والی چائے بنانے کا طریقہ اور فائدے مضبوط ہڈیاں، وزن کم ،ذیابیطس اور شریانوں کو کھولتا ہے

ہلدی برصغیر کی سوغات ہے جو کھانوں کو مزیدار بنانے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد سے بھی مالامال ہے۔یہ صدیوں سے دیسی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے

اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت پٹھوں کے کھچاﺅ، جگر کی بیماریوں، نظام تنفس کے مسائل، جلدی امراض، معدے کے مسائل اور زخموں کو ٹھیک کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

یہ نظام انہضام مسائل، انفلیمیشن، انفیکشنز اور کینسر کے ٹیومرز کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتی ہے۔ہلدی کے ساتھ شہد بھی اپنے الگ طبی فوائد رکھتا ہے تاہم سردیوں میں ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنا فلو سمیت اس موسم میں لاحق ہونے والے دیگر عارضوں سے نجات کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں سو سے زیادہ کیمیکل کمپاونڈز موجود ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں کے لیے شفا رکھتے ہیں خاص طور پرکرکونم کمپاؤنڈ جو ہلدی کو خوبصورت پیلا رنگ دیتا ہے ایک انتہائی مفید آرگینک کیمیکل ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتا

ہلدی میں بیشمار اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو تحقیق کے مطابق سو سے زائد کینسر کی بیماریوں کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کینسر زدہ سیلز کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔انسانی جسم کا امیون سسٹم جسم کو بیماریوں میں لاحق ہونے سے بچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے ایمیون سسٹم نظام انہضام کیساتھ جُڑا ہوتا ہےاور ہلدی کھانا جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقت ور کرتا ہے کیونکہ ہلدی کے اندر قدرتی طور پر اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی مائیکروبیل کمپاونڈ امیون سسٹم کو لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت قدرتی طور پر بڑھاتے ہیں۔آج ہم آ پکو ہلدی کی چائے بنانا سکھائیں گے یہ چائے بنانے کیلئے جو چیزیں چاہئیں سب سے پہلے تازہ ہلدی کے چھلکے اتار لینے ہیں۔ایک کپ پانی لیکر اسے بوائل ہونے کیلئے چھوڑ دیں ۔

پھر ہلدی کو اچھی طرح سے پیس لینا ہے ۔پھر اس پانی میں تازہ پیسی ہوئی ہلدی استعمال کرنی ہے ۔ چار سے پانچ عدد کالی مرچیں لیں اور اس کو پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں وہ بھی اس میں ڈال دیں ۔اس کے بعدڈیڑھ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس کے بعد چھاننی کی مدد سے ایک کپ میں ڈال دیں۔ دس منٹ تک چھوڑ دیں جب یہ نیم گر م حالت میں ہوجائے تو اس میں ایک شہد کا چمچ استعمال کریں یہ آپ کی ہلدی کی چائے تیارہوجائیگی جو آپ کی صحت کیلئے بہت بہترین ہے اس کو استعمال کریں آپ کی ہر طرح کی بیماری دور ہوجائیگی
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.