آج کل ہر کسی کو کھانسی بخار گلہ خراب ہورہا

آج کل لو گ چونکہ مختلف وائرل بیماریوں کا تیزی سے شکارہورہے ہیں۔

جس کی خاطر دوا بھی کی جاتی ہے۔مگر اسکے ساتھ ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔ اور یہ دعا ایک ایسی فضیلت والی سورت پر مبنی ہے۔ جس کے متعلق رسول اللہﷺنے بارہا اپنے صحابہ کو خود تلقین فرمائی ۔ دلیل العارفین حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ فرماتے ہیں ایک مرتبہ حضوراکرمﷺ تشریف فرماتھے۔ اور صحابہ کرام کا جمع غفیر آپﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر تھا۔ آپﷺ نے ارشادفرمایا: اللہ نے مجھے بہت سی نعمتیں عطافرمائیں ہیں۔ جو کہ مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں دی گئیں۔ پھر ارشاد فرمایا: میں بیٹھا ہوا تھا اور جبرائیل ؑ نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔ میں نےآپ کےپاس جو کتاب بھیجی ہے۔ اس میں ایک سورت ایسی ہے۔ کہ اگر وہ تورات میں ہوتی تو حضرت موسی ؑ کی امت میں سے کوئی شخص گمراہ نہ ہوتا۔ اگر انجیل میں ہوتی تو کوئی عیسائی بت پرست نہ ہوتا۔ اگر ز بور میں ہوتی تو کوئی شخص حضرت داؤد کی امت سے کوئی مفلس نہ رہتاہے۔ یہ اس لیے بھیجی گئی ہے۔ کہ اس کی برکت سے آپﷺ کی امت اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرے۔ اور قیامت کے دن جہنم کے خوف اورعذاب سے خلاصی فرمائے۔ حضور اکرمﷺ نے پوچھا کہ وہ کونسی سورت ہے؟ تو فرمایا گیا : وہ سورت الفاتحہ ہے۔ پھر حضرت جبرائیل ؑ نے عرض کیا مجھے اس پروردگار کی قسم جس نے آپ ﷺ کو پیغمبر بنا کر بھیجا۔ اگر روح زمین کےتمام دریا سیاہی اور تمام درخت قلم بن جائیں اور ساتوں آسمان اور زمین کاغذ بن جائیں ۔ اور ابتداء عالم سے لے کر اب تک فرشتے تمام دنیا کے انسان اس کے فضائل لکھنا چاہیں تو اس کی فضیلت نہ لکھ پائیں ۔ سورت الفاتحہ تمام بیماریوں اور دردوں کے لیے شفاء ہے۔ جو بیماری کسی علاج سے ٹھیک نہ ہوتی ہو۔ تو سورت الفاتحہ کوصبح کے فرضوں کے اور سنتوں کے درمیان “بسم اللہ ” کے ساتھ اکتا لیس مرتبہ پڑھے۔ اورپھونک مارے ۔ اللہ تعالیٰ اسے اس سورت کی برکت سے شفاء بخشیں گے ۔ جب انسان بیماریوں سے عاجز آجاتا ہے۔ تو ڈاکٹر بھی اسے روحانی علاج کا مشورہ دیتے ہیں۔ آج کی سائنس بھی فیتھ ہیلنگ پر یقین رکھتی ہے۔ یعنی شفاء بالایمان۔ ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔ کہ لاعلاج بیماریوں میں گھر ے ہوئے بہت سے لوگ دعا کے ذریعے سے شفاء پاگئے۔ اور اب ان لوگوں کا عقیدہ ہے جو دوائیں کام نہ کرسکیں۔ وہ دعائیں کرتی ہیں۔ اور خصوصاً آج کل جن وباؤں نے گھیر رکھا ہے۔ وہ وبائیں تو اتنی خطرنا ک ہیں ۔ کہ لو گ ان کا شکار ہوں تو خود ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہسپتالوں کا رخ نہ کریں۔ کیونکہ آپ کی بیماری مزید بگڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ گھر بیٹھ کر اس کا علاج کرنے کی کوشش کریں۔ آج کل لوگ گلے خراب میں ، زکام میں،بخار میں اور نزلہ وغیرہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ تو پیارے پیغمبرﷺ کا فرمان یا د رکھیں۔ کہ آپﷺ نے فرمایاکہ : سورت الفاتحہ میں ہر بیماری کی شفاء ہے۔ توآپ ا س کےپڑھنے کا طریقہ بھی بتا دیتے ہیں۔ آپ نے دن میں دو مرتبہ ان بیماریوں سے بچنے کےلیے پانی کا استعمال کرناہے۔ آدھا گلاس پانی لیں۔ اس پر ” بسم اللہ “پڑھ کر آپ نے گیارہ مرتبہ ” سورت الفاتحہ ” پڑھنی ہے۔ اور اس پانی کو پی لینا ہے۔ کوشش کریں ۔ کہ جو پانی استعمال کریں۔ وہ نیم گرم ہو۔ انشاءاللہ! آپ چند دن تک یہ اپنی روٹین بنا لیں گے ۔ تو آپ واضح اثرات اپنے جسم پر اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام کے دیکھیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.