سونے سے پہلے کیسٹرآئل کا استعمال

آج کا ہمار ا میجر ٹاپک وہی یعنی قبض ہے۔

آپ کو قبض کے حوالےسے بتائیں گے۔ کہ کن چیزوں سے قبض کا علاج ممکن ہے۔ قبض کا علا ج کیسٹرآئل کے ساتھ کیسے ممکن ہے؟ اس سے نبٹا کیسے جاسکتاہے ؟ اس کا مقابلہ کیسے کیا جاسکتاہے ؟ جسم میں جو چیز پھنس گئی ہے۔ یا رک گئی ہے۔ یا اندر ہی تعفن بن رہی ہے۔ اس کو باہر کیسے نکالیں گے۔ اس میں جو موضوع ہے وہ ہے کیسٹر آئل۔ کیسٹرآئل جو ہے وہ قبض کےلیے دنیا کی تیز ترین چیز میں شامل ہے۔ اور یہ کیسٹرآئل جو ہے ہمارے جسم کو بالکل تعفن سے پاک کردیتاہے۔ صاف کردیتا ہے۔ اور آنتیں ہماری بالکل نل کردیتا ہے جیسے ہماری بالکل ہی نیوٹرل ہوجاتی ہیں۔ اور اس میں ہم اگر اس کو پئیں گے ۔ یا کھائیں گے۔ یا استعمال کریں گے ۔ تو پھر ہم ا س کو بہت ہی اچھے اس کے مقاصد حاصل کرلیں گے ۔ اور استعمال کرنے کا بے حد آسان طریقہ ہے کہ آپ سونےسےپہلے ایک کپ گرم دودھ لیں۔ اور اس میں ایک چمچ جو ہے۔ وہ کیسٹرآئل کا شامل کردیں۔ تو آپ کی قبض صبح تک درست ہوجائےگی۔ اور صبح جب اٹھیں گے تو پانچ منٹ کے اندر اند رآپ کا حاجت جو ہے۔ وہ شروع ہوجائےگی ۔ جس سے آپ کی قبض ٹوٹ جائے گی۔ اور آپ صحت مند ہوجائیں گے۔ اسی طرح دوسرا طریقہ ہے کہ آپ دن میں تین مرتبہ سادہ کیسٹرآئل لیں۔ چاولوں کا چمچ آپ اس کو کھالیں گے ۔ صبح ، دوپہر اور شام خالی پیٹ کھالیں گے ۔توآپ کے جسم کی خشکی ، آپ کے جسم کی قبض ، آپ کے آنتوں کی صفائی ، آپ کے جسم میں پانی کی کمی ، آپ کے جسم میں جو بھی کوئی معدے کا مسئلہ ہے وہ یہ آپ کا مسئلہ حل کردےگا۔ اور کہتے ہیں کہ کیسٹرآئل ہے جہاں ،قبض کی بیماری ختم ہے وہاں۔ کاسٹر آئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ اس کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔ کاسٹر کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کاسٹر کے تیل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔ ارنڈی کا تیل انسان کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتا اور انسانی جسم میں موجود جال نما لیمفیٹک نوڈزکو متحرک کرتا ہے، یہ دل سے پورے جسم تک خ ون کی روانگی کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔ کاسٹر آئل مختلف شکایات میں سستا ترین اور قدرتی علاج ہے لیکن اکثر و بیشتر افراد اس کی خصوصیات اور فوائد سے نا واقف ہیں۔ گرتے بالوں کی وجہ سے مرد و خواتین یکساں پریشان نظر آتے ہیں اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روکنے کے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں، ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنوں میں بال گرنا رک جاتے ہیں ، اس تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں۔ ارنڈی کے تیل سے سر پر مساج کے نتیجے میں نئے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں، کاسٹر کا تیل بالوں کو گھنا، لمبا اور مضبوط بنانے کے لیے نہایت مفید ہے۔ بادام اور اخروٹ کا تیل پچاس ملی لیٹر اور کیسٹر آئل پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ آٹھ دس قطرے چہرے پر ٹپکائیں اور مساج کریں ، پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں، چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوگا۔ چکنی جلد والے استعمال نہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.