ڈبل چن سے نجات پانے کے 3 آسان ٹوٹکے جو کریں آپ کے چہرے کو دبلا

ڈبل چن سے نجات پانے کے 3 آسان ٹوٹکے جو کریں آپ کے چہرے کو دبلا

خواتین کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ صحت بھی اچھی ہو اور خوبصورتی بھی بڑھتی رہے۔ مگر بعض اوقات صحت کی خرابی کی وجہ سے خوبصورتی میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔ جیسے اضافی یا غیر متوازن غذا کھانے سے جسم میں چربی بڑھ جاتی ہے اور موٹاپا جسم کے دیگر حصوں کے ساتھ چہرے پر ڈبل چن کی صورت میں بڑھ جاتا ہے جس سے چہرے کی شیپ تبدیل ہو جاتی ہے۔ اب اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ بڑھتی ہوئی لٹکی ہوئی تھوڑی ختم کرلیں تو جانیں ایسی 3 آسان ٹپس جو آپ کی خوبصورتی کو بھی بڑھائیں گی اور ڈبل چن کو بھی کم کرنے میں مدد دیں گی۔

گرین ٹی کے استعمال سے جلد میں لچک پیدا ہوتی ہے اور اضافی فیٹی ایسڈز کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کیلوریز کو جلانے میں مدد کرتے ہیں ۔

1: رات سونے سے قبل گرین ٹی کی چائے بنا کر پیئیں اور دن میں ہر کھانے کے بعد بھی اس کو پینے سے ڈبل چن کم کی جاسکتی ہے۔

2: گرین ٹی کے ٹی بیگز کو 5 منٹ کے لئے سادے پانی میں بھگو دیں، پھر اس ٹی بیگز کو تھوڑی پر 5 سے 10 منٹ کے لئے رگڑ کر مساج کرلیں۔

بالائی میں دراصل فیٹ پایا جاتا ہے مگر اس فیٹ میں چکنائی کو بڑھانے کی مقدار کم ہوتی ہے یعنی گڈ فیٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو لٹکی ہوئی جلد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

1: بالائی کو اپنی تھوڑی لگا کر 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے اس طرح سٹیم لیں کہ تھوڑی پر گرمائش محسوس کی جا سکے۔

2: بالائی میں انڈے کی سفیدی ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی سمیت چہرے پر لگا لیں، رنگ بھی نکھر جائے گا ڈبل چن کی شکایت بھی ختم۔

یہ ایک قسم کی ورزش بھی ہے اور ٹپ بھی ہے۔ سب سے پہلے اپنی چن پر کوئی بھی تیل لگا لیں جو گھر میں موجود ہو، اس کے بعد آپ پلاسٹک شیٹ کو تھوڑی پر باندھ لیں اس طرح جیسے بینڈج کرتے ہیں اس کے بعد آپ ایک تولیے کو گرم پانی میں ڈالیں اور نچوڑ کر تھوڑی کی جگہ پر رکھ لیں، جیسے ہی تولیہ ٹھنڈا ہونے لگے دوبارہ گرم پانی میں ڈال لیں اور پھر تھوڑی کو گرمائش دیں یوں 3 سے 4 مرتبہ کریں اور پھر شیٹ کو ہٹادیں، اب آپ اسی گرم تولیہ سے ایک مرتبہ تھوڑی کو صاف کرلیں اور کچھ دیر تک ہوا نہ لگنے دیں۔

روزانہ اس عمل سے بھی آپ کی لٹکی ہوئی چن کم ہوجائے گی کیونکہ اس سے تھوڑی کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگا یوں آپ کو سکون بھی مل جائے گا اور اضآفی چن بھی کم ہوجائے گی۔

موٹاپا تو کسی کو پسند نہیں ہے، مگر لٹکا ہوا پیٹ ایک قسم کی اذیت سمجھا جاتا ہے کیونکہ موٹاپا تو پھر بھی انسان ورزش اور متوازن غذا سے دو کر سکتا ہے مگر لٹکا ہوا پیٹ کم کرنا یا اسے بالکل ختم کرنے میں سالوں لگ جاتے ہیں،۔

لیکن توند سے جان نہیں چھٹتی، اور آج کل تو رمضان کا اختتام ہوا ہے، لوگوں کی توند ویسے ہی نکل آئی ہے، جس کو ختم کرنے کا شاندار نسخہ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ہے۔

٭ ایک انچ کے ادرک کے 4 ٹکڑے، 25 سے 30 پودینے کی پتیاں، 5 لیموں بیج کے بغیر، 2 چمچ رائی دانہ اور ایک چمچ زیرہ ان تمام چیزوں کو 15 منٹ تک بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں تاکہ یہ بالکل باریک پیسٹ تیار ہوجائے۔

٭ اب اس کو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں اور روزانہ دن میں کسی بھی وقت اس کو استعمال کریں۔ استعمال کرنے کے لئے آپ ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اس میں یہ پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور پی جائیں۔

یہ آپ کا لٹکے ہوئے پیٹ کو بھی ختم کردے گا اور ساتھ ہی ہر قسم کی بد ہضمی، سینے میں جلن ، کولیسٹرول اور قبض کا خاتمہ کرے گا، اس سے آپ کی باڈی شپ ان بھی جلد از جلد ہوگی اور آپ سمارٹ نظر آئیں گے۔

مودبانہ گزارش
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
آپ کو یہ ٹپس کیسی لگی ؟ ہمیں فیس بک پیج پر کمنٹ سیشن میں ضرور بتائیے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.