اخروٹ ،بادام،خوبانی،کشمش،کاجو ان ڈرائی فروٹس کے وہ فائدے

الله تعالیٰ نے انسان کیلئے طرح طرح کی چیزیں بنائی ہیں،

خشک میوہ جات یعنی ڈرائی فروٹ کانام آتے ہی سردیوں کا تصور ذہن میں جگہ بنانے لگتا ہے لیکن لازمی نہیں کہ ان کا استعمال صرف سردیوں میں ہی کیا جائے۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے، جو صحت مند جسم اور صحت مند زندگی کےلیے بے حد ضروری ہے۔ مناسب مقدار میں خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ہالینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں کے باعث جلد اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہی نہیں، ماہرین کی رائے میں خشک میوہ جات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین مخصوص میوہ جات کو روزانہ کی غذا میں استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں، وہ میوہ جات کون سے ہیں،آئیے جانتے ہیں۔کشمش : انگوروں کے خشک پھل کو کشمش کہا جاتاہے۔ یہ آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، جس کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بہترین ہے۔ ماہرین روزانہ5کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اینٹی ایجنگ ہونے کے سبب جھائیوںسے حفاظت ،دوران خون میں بہتری لانے کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ یہ میوہ کاربوہائیڈریٹ ہونے کے سبب جسمانی توانائی بڑھاتا اور بے خوابی سے نجات دلاتا ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں بھی معاون ومددگار ثابت ہوتا ہے۔بادام : بادام اکثریت کی پسند ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا غذائیت سے بھرپور میوہ ہے، جسے تمام میوہ جات کے بادشاہ ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔ بادام اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور میوہ ہے، جس میں چینی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ بادام کے مغز میں32سے 40فیصد تک روغنی اجزا کے علاوہ غذائی پروٹین، آئرن، فاسفورس اور کیلشیم کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے۔ قدرت نے بادام میں وٹامن A، Bاور Eکی خصوصیات فراخدلی سے مہیا کی ہیں، ایک سو گرام بادام کی غذائی صلاحیت 665کیلوریز ہے۔ یہ غذائی اجزا جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔ بادام بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا کرنے کے علاوہ جِلد کو خوبصورت، ہڈیوں کو مضبوط، نظر کی کمزوری اور نزلے زکام کی شکایت دور کرتے ہیں۔ آسٹریلیاکے ماہرین صحت نے کہاہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتاہے۔ ماہرین بچوں کے لیے نہار منہ 7جبکہ بڑوں کےلیے4بادام کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کڑوا بادام استعمال نہ کیا جائے کیونکہ یہ آنکھ کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔اخروٹ : کیا آپ بھی بڑھتے کولیسٹرول سے پریشان ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اخروٹ کا استعمال شرو ع کردیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اخروٹ میں موجود پروٹین، وٹامنز، منرلزاور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ قدرت کا عطاکردہ خشک میوہ اومیگا 3فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جس کے سبب یہ دماغی افعال کی بہتری،کینسر اور معدے کے امراض میں معاون ہوتا ہے۔کھجور : بھی انسانی جسم کے لیے بہترین ہے۔ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشیم اور وٹامن بی 6جیسے اجزاشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کی مضبوطی،نظام ہاضمہ کی بہتری اور فالج سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.