یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اسٹرابیری کھانے سے کون سے 5 زبردست فائدے ہوتے ہیں؟

لال رنگ کا یہ خوبصورت پھل جسے ہم اسٹرابیری کہتے ہیں ناصرف آنکھوں کو اچھا لگتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ زبان کو بھی انتہائی لذیذ لگتا ہے۔ چونکہ آج کل سردیاں اپنے اختتام کو ہیں اور بہار کی آمد ہے، اس موقع پر یہ پھل مارکیٹ میں آ چکا ہے۔ جس طرح ہر پھل کے صحت پر کچھ مخصوص فائدے ہوتے ہیں اسی طرح اسٹرابیری بھی کئی وٹامنز اور نیوٹرینٹس کا خزانہ ہے۔

اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں میں موتیا بند ہے یا آپ مستقبل میں ان کے بڑھنے کے بارے میں فکر مند ہیں تو اس پھل کو کھانے سے آپ کی حفاظت میں مدد مل سکتی ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچنے کے لیے انسانی آنکھ کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی آنکھوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز کی دولت گٹھیا کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔. ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین ہفتے میں 16 یا اس سے زیادہ اسٹرابیری کھاتی ہیں ان میں گٹھیا کا خطرہ 14 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس پھل میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پیداوار کے لیے اہم ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے جھریاں نہیں پڑتی ہیں۔ جیسے جیسے لوگ بڑے ہوتے جاتے ہیں، ان کے جسم میں کولیجن کی سطح کم ہوتی جاتی ہے۔

تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی خواتین جو حاملہ ہوں، انہیں باقاعدگی سے اسٹرابیری کھانی چاہئیں۔ حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بی وٹامن کی ایک قسم Folate کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اسٹرابیریز اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ Folate کو حمل کے ابتدائی مراحمل میں بچے کی کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہ پھل ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.